آج بھی اکیلی بیٹھی تھی تو اچانک ایسا لگا جیسے کسی نے دور سے میرا نام پکارا ہو… آنکھیں بند کیں تو سامنے وہی گھر تھا، وہی چہرے، وہی ہنسی، وہی اپنوں کی آوازیں۔ چند لمحوں کے لیے دل نے یقین کر لیا کہ میں پھر اپنی دنیا میں ہوں… پھر آنکھ کھلی تو کمرے کی خاموشی نے یاد دلا دیا کہ میں بہت دور ہوں۔
میں بیٹی ہوں نا… شاید اسی لیے گھر سے دور رہ کر بھی گھر سے کبھی دور نہیں ہو پائی۔ میرے اندر آج بھی ایک چھوٹی سی بیٹی بیٹھی ہے جو شام ہوتے ہی اپنوں کو ڈھونڈتی ہے، ماں کی آواز سننے کو ترستی ہے، بہن بھائیوں کی ہنسی یاد کر کے چپکے سے آنسو پونچھتی ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں پردیس میں زندگی بدل جاتی ہے… انہیں کیا خبر، پردیس صرف شہر بدلتا ہے، بیٹی کے دل سے اپنا گھر نہیں نکال سکتا
2026-08-09 15:20:06
0
GRIM GIRL 🤷 :
😭😢🥺
2026-08-09 11:54:51
0
Ali Hussain🇫🇷 :
😭😭😭
2026-08-10 12:00:36
0
Zaheer Ahmad :
😭😭😭😭😭
2026-08-09 13:42:51
0
. :
🥺🥺🥺
2026-08-09 12:58:18
0
༒͢🦋⃟ 𝘔𝘶𝘯𝘦𝘦𝘣 :
😳😳😳
2026-08-09 12:10:30
0
لاڈلی بیٹی :
💔😭
2026-08-11 08:34:09
0
To see more videos from user @vortexmistlondon, please go to the Tikwm
homepage.