سنہرا دن شبِ تاریک لگ رہا ہے مجھے
یہ میرا وہم ہے یا ٹھیک لگ رہا ہے مجھے
تمھاری طرزِ پذیرائی کا جواب نہیں
یہ میرا حق ہے مگر بھیک لگ رہا ہے مجھے
بہت ہی دور، بہت دور ہے تمھاری طرح
یہ آسمان جو نزدیک لگ رہا ہے مجھے
دیا جلا کے پریشان ہوگیا ہوں میں
یہ گھر تو اور بھی تاریک لگ رہا ہے مجھے
زمیں پہ شور مچاتا ہوا یہ سناٹا
کسی خیال کی تحریک لگ رہا ہے مجھے
میں دیکھتا ہوں اسے جتنے غور سے خان
یہ نکتہ اتنا ہی باریک لگ رہا ہے مجھے
2026-08-11 09:01:49
1
To see more videos from user @lostsomewheree_, please go to the Tikwm
homepage.