@atif_diary: Repost...᭡ کچھ لوگوں کو سمجھانا واقعی ایسا ہی ہے جیسے لہسن کو زعفران کا پانی دے کر یہ امید رکھنا کہ اب اس میں خوشبو آ جائے گی۔ انسان جتنا بھی خلوص، دلیل اور اچھے انداز سے کسی کو سمجھانے کی کوشش کرے، اگر سامنے والا اپنی ضد، جہالت یا غلط فہمی سے باہر نکلنے کے لیے تیار ہی نہ ہو تو ہماری ساری کوشش بے فائدہ ہو جاتی ہے۔ ہر بحث جیتنا ضروری نہیں، ہر شخص کو قائل کرنا بھی ہماری ذمہ داری نہیں۔ کبھی کبھی عقل مندی یہی ہوتی ہے کہ خاموشی اختیار کر لی جائے، اپنی توانائی ایسے لوگوں پر خرچ نہ کی جائے جو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔ کیونکہ کچھ لوگوں کے ساتھ بحث کرنے سے نہ حقیقت بدلتی ہے اور نہ ان کی سوچ؛ صرف ہمارا سکون برباد ہوتا ہے۔ اپنی بات سمجھانے کی کوشش ضرور کریں، مگر جہاں سمجھنے کی نیت نہ ہو وہاں خاموشی ہی سب سے بہتر جواب ہے۔ #motivationalvideo #lifelessons #deepthoughts #1millionviews #atif_diary