@jwand_ghani: کبھی کبھی انسان کو بھی پانی کی طرح بہنا چاہیے—بے آواز، بے شکایت۔ پتھر راستہ روکیں تو ان سے لڑنا نہیں چاہیے، بس انہیں چھوتے ہوئے اپنا راستہ بدل لینا چاہیے۔ یہ معاشرہ ویسے بھی ہمارے آنسوؤں سے زیادہ ہماری خاموشی کو پرکھتا ہے؛ یہاں ٹوٹے ہوئے لوگ کمزور کہلاتے ہیں اور خاموش رہنے والے مغرور۔ اس لیے ہر درد کا جواب دینا ضروری نہیں، ہر زخم دکھانا ضروری نہیں۔ کچھ دکھ دل میں دفن کر کے بھی زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔ پانی کی طرح بہتے رہو… شاید کوئی منزل تمہارا انتظار نہ کر رہی ہو، مگر بہتے رہنے سے کم از کم تم کسی کے بنائے ہوئے راستے میں قید نہیں رہو گے۔…🥀🫀 @خفہ غنی 🍂 #poshtosong #poshto_poetry #ghanikhanbabapoetry #fayazkhankheshgi #ghanikhanbaba