@saimkhanraast: شفق کے دھندلکے میں اس بلند مقام پر بیٹھا ہوں جہاں سے پورا شہر نگاہوں کے سامنے ایک خاموش داستان کی مانند پھیلا ہوا ہے کہیں چراغِ شب فروز جلنے لگے ہیں کہیں گلیاں نیم تاریکی کی دبیز چادر اوڑھے ہوئے ہیں اور افق پر ڈوبتے ہوئے سورج کی آخری کرنیں شہر کے وجود پر ایک پراسرار زردی مل رہی ہیں۔۔۔