@ehl_.e._zarf: وہ عورت جو مخلص ہوتی ہے، وہ نہ چہروں کے جادو میں قید ہوتی ہے، نہ دولت کے نشے میں بہکتی ہے، اور نہ ہی غربت کے اندھیرے سے خوف کھاتی ہے۔ اُسے مرد کی جیب نہیں، اُس کا ظرف دیکھنا آتا ہے۔ یہ معاشرہ آج بھی عورت کو لالچی ثابت کرنے میں لگا ہوا ہے، جیسے وہ صرف آسائشوں کی بھوکی ہو… حالانکہ سچ اس کے بالکل برعکس ہے۔ ایک سچی عورت کو اگر کچھ چاہیے تو وہ ہے توجہ، عزت، اور احساس۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ مرد اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے عورت کی نیت پر سوال اٹھا دیتا ہے۔ وہ دولت دے کر محبت خریدنا چاہتا ہے، اور جب عورت صرف عزت مانگتی ہے تو اُسے مشکل، مغرور اور ناشکری قرار دے دیتا ہے۔ یاد رکھو… مخلص عورت کو خریدنا ممکن نہیں ہوتا، اُسے جیتنے کے لیے کردار چاہیے، دولت نہیں۔ اور جب مرد یہ سمجھنے لگے کہ عورت کو سب کچھ دے دیا ہے، تو وہ یہ بھول جاتا ہے کہ عورت کے لیے سب کچھ “عزت” سے شروع ہو کر “عزت” پر ہی ختم ہوتا ہے۔ #trending #support #views #fyp #عورت