@tajmbrand1: 🏆⚽ آل پاکستان ملک جہانزیب شہید فٹبال ٹورنامنٹ ڈوگ کا تاریخی فائنل ڈوگ کی سرزمین پر آل پاکستان ملک جہانزیب شہید فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار اور تاریخی فائنل کھیلا گیا، جس میں کمبائن کلب اعظم ورسک اور وزیر کلب وانا آمنے سامنے آئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک سخت اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا، تاہم میچ برابر رہا۔ فیصلہ کن مرحلہ پینلٹی ککس تک پہنچا، جہاں کمبائن کلب اعظم ورسک نے پینلٹی ککس پر کامیابی حاصل کرکے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔ 🏆🔥 فائنل تقریب کے چیف گیسٹ شہید ملک جہانزیب کے صاحبزادے سہراب وزیر تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی۔ فائنل میں شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پورا گراؤنڈ کھیل کے جوش و جذبے سے گونجتا رہا۔ کمبائن کلب اعظم ورسک کو شاندار فتح پر مبارکباد! 🎉