@sardarhaiderofficial: بی ٹی اوٹا متاثرین طلبہ اتحاد کا واضح مطالبہ بی ٹی اوٹا متاثرین طلبہ اتحاد کمیٹی کے سربراہ سردار حیدر کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صاحب، جس کسی نے بھی اس پروگرام میں کرپشن یا بے ضابطگی کی ہے، اس کا مکمل احتساب کیا جائے، ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک، جرمنی اور رومانیہ کے لیے حکومت نے خود یہ پروگرام لانچ کیا تھا اور نوجوانوں سے باقاعدہ وعدے کیے تھے۔ آج ان تمام پروگرام کے متاثرہ نوجوان ایک ہیں، متحد ہیں اور اپنے حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں۔ ہم وزیراعلیٰ صاحب کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گئے اور ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو ہم کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کیمپ لگائیں گے اور پرامن احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ اور اگر نوجوانوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا گیا تو اس کے ذمہ دار ہم نہیں، بلکہ حکومت ہوگی۔ سردار حیدر کاکڑ نے واضح کیا کہ ہم اپنے حق، انصاف اور حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں۔#👑سردارحیدرکاکڑ⚔️ #foryou #foryoupage