@binteeizskk: حضور غوث الاعظم پیران پیر دستگیر محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللّٰــــــــــہ عنہ کا ارشاد مبارک ہے: '' جب بندہ مخلوق ، خواہشات ، نفس ، ارادہ ، اور دنیاو آخرت کی آرزؤوں سے فنا ہوجاتا ہے تو اللــــــــــــــہ کے سوا اس کا کوئی مقصود نہیں ہوتا اور یہ تمام چیزیں اس کے دل سے نکل جاتی ہیں تو وہ اللــــــــــــــہ تک پہنچ جاتا ہے ، اللــــــــــــــہ اسے محبوب و مقبول بنا لیتا ہے اس سے محبت کرتا ہے اور مخلوق کے دل میں اس کی محبت پیدا کردیتا ہے ۔ پھر بندہ ایسے مقام پر فائز ہو جاتا ہے کہ وہ صرف اللــــــــــــــہ اور اس کے قرب کو محبوب رکھتا ہے اس وقت اللــــــــــــــہ تعالیٰ کا خصوصی فضل اس پر سایہ فگن ہو جاتا ہے ۔اور اس کو اللــــــــــــــہ تعالیٰ نعمتیں عطا فرماتا ہے اور اللــــــــــــــہ تعالیٰ اس پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے ۔ اور اس سے وعدہ کیا جاتا ہے کہ رحمت الٰہی کے یہ دروازے کبھی اس پر بند نہیں ہوں گے اس وقت وہ اللــــــــــــــہ کا ہو کر رہ جاتا ہے ، اس کے ارادہ سے ارادہ کرتا ہے اور اس کے تدبر سے تدبیر کرتا ہے ،اس کی چاہت سے چاہتا ہے، اس کی رضا سے راضی ہوتا ہے ،اور صرف اللــــــــــــــہ تعالیٰ کے حکم کی پابندی کرتا ہے۔ (فتوح الغیب مع قلائدالجواہر، المقالہ السادسۃ والخمسون،ص100) 🌹#السَّلَامُ_عَلَيۡكَ_يَاسَيِّدِۡي_شَیۡخ_عَبۡدُالۡقَادِر_جِیۡلَانِیؓ #Allah #fyp #viral #like #share #foryoupage