@a_ktk_0: اگست صرف جھنڈے لہرانے اور نعرے لگانے کا نام نہیں، بلکہ اپنے آپ سے ایک سوال کرنے کا دن بھی ہے۔ 14 اگست منانے سے پہلے ایک لمحے کے لیے اپنے ضمیر سے ضرور پوچھ لینا: کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟ کیا ہم ظلم کے سامنے خاموش نہیں؟ کیا ہم حق بات کہنے سے ڈرتے نہیں؟ کیا ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں یا لوگوں کی سوچ کے غلام ہیں؟ کیا ہمارے دل نفرت، تعصب، جھوٹ اور مفاد کی زنجیروں سے آزاد ہیں؟ آزادی صرف سرحدوں کی حفاظت کا نام نہیں، آزادی اپنے کردار، سوچ اور ضمیر کو بھی آزاد رکھنے کا نام ہے۔ آؤ اس 14 اگست پر صرف وطن کی آزادی کا جشن نہ منائیں، بلکہ اپنے اندر کی غلامی کو بھی ختم کرنے کا عہد کریں۔ کیونکہ حقیقی آزادی وہ ہے جہاں انسان حق کے ساتھ کھڑا ہو، ضمیر کے مطابق جیے اور اپنے وطن کی عزت کو اپنی ذمہ داری سمجھے۔ 🇵🇰❤️ پاکستان زندہ باد 🇵🇰 #foryoupage🙌🏴 #viralvidio🔥⚜️ #تاجیک_هزاره_ازبک_پشتون_ترکمن