@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے قائدِ حزبِ اختلاف اور سربراہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان محمود خان اچکزئی سے ان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ عمران خان اس وقت ریاستی اداروں کی تحویل میں ہیں، لہٰذا ان کی صحت، سلامتی اور جان کی مکمل ذمہ داری انہیں قید رکھنے والے متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے۔ عمران خان کو کسی بھی قسم کی گزند پہنچنے کی صورت میں اس کی تمام تر ذمہ داری بھی متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی طویل قیدِ تنہائی فوری طور پر ختم کی جائے، انہیں بلا تاخیر ان کے خاندان اور ذاتی معالجین تک مکمل رسائی فراہم کی جائے اور ان کے جامع طبی معائنے اور علاج کے لیے انہیں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف، جنید اکبر خان صدر پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا، عاطف خان رکن قومی اسمبلی، صاحبزادہ صبغت اللہ رکن قومی اسمبلی، انور تاج رکن قومی اسمبلی، ڈاکٹر امجد خان رکن قومی اسمبلی، محبوب شاہ رکن قومی اسمبلی، حسین احمد یوسفزئی ترجمان تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان، اور خالد یوسف چوہدری لیگل کونسل سابق وزیراعظم عمران خان، بھی موجود تھے۔ ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے میڈیا میں زیرِ بحث مجوزہ قانون سازی اور آئینی ترمیم پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے واضح کیا کہ موجودہ پارلیمان عوامی مینڈیٹ اور اخلاقی جواز سے محروم ہے، لہٰذا صوبوں کی تشکیل جیسے انتہائی حساس، قومی اہمیت کے حامل اور عوام کے مستقبل سے متعلق معاملات پر قانون سازی یا آئینی ترمیم کا اسے اخلاقی اختیار حاصل نہیں۔ شرکاء نے قرار دیا کہ صوبوں کی تشکیل یا کسی بھی بنیادی آئینی معاملے پر فیصلہ صرف حقیقی عوامی مینڈیٹ، وسیع تر سیاسی اتفاقِ رائے اور آئینی تقاضوں کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر اپنی دستوری اور جمہوری تاریخ کے ایک انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ موجودہ صورتحال میں تمام جمہوری قوتوں کو آئین کے تحفظ، جمہوری اقدار کی بحالی اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شرکاء نے واضح کیا کہ جو بھی سیاسی جماعت آئین کے تحفظ، جمہوریت کی بحالی اور حقیقی اپوزیشن کے کردار کی ادائیگی کے لیے ہمارے ساتھ چلنا چاہتی ہے، ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔ ملاقات میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا، جس میں ملک کو درپیش سیاسی، آئینی، معاشی اور انتظامی مسائل اور موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے کر ایک متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اسے وفاقی حکومت کی ناکام اور ناقص سیکیورٹی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں کے باعث دونوں صوبوں کے عوام مسلسل بدامنی، عدم تحفظ اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملاقات میں پاک افغان تجارتی راستوں کی مسلسل بندش کی شدید مذمت کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ تجارتی راستوں کی بندش سے سرحدی علاقوں کے ہزاروں تاجروں، کاروباری افراد، مزدوروں، ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کا روزگار بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں معطل، مقامی معیشت شدید متاثر اور عوام کو ناقابلِ تلافی مالی نقصانات کا سامنا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ پاک افغان تجارت سے وابستہ سرحدی علاقوں کی مقامی آبادی کو معاشی طور پر دیوار سے لگانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ وفاقی حکومت اور متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا گیا کہ پاک افغان تجارتی راستوں کو فی الفور بحال کیا جائے اور ایسی پالیسیوں سے اجتناب کیا جائے جو دونوں جانب کے عوام کے جائز تجارتی، کاروباری اور معاشی مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ مائنز، منرلز اور دیگر قدرتی وسائل پر پہلا حق ان علاقوں کے مقامی لوگوں کا ہے، مگر بدقسمتی سے مقامی آبادی کو اپنے ہی وسائل سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ شرکاء نے قرار دیا کہ مقامی آبادی کو روزگار، تجارت اور اپنے قدرتی وسائل کے ثمرات سے محروم رکھنا ان کے معاشی استحصال اور بنیادی حقوق کی سنگین پامالی کے مترادف ہے۔ قدرتی وسائل سے متعلق کسی بھی پالیسی میں مقامی آبادی کے بنیادی حقوق، معاشی مفادات اور فیصلہ سازی میں ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے

Sohail Afridi
Sohail Afridi
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 10 August 2026 20:07:36 GMT
155161
39036
980
53

Music

Download

Comments

sajidkhanbannuking
S+k 804 🇸🇦❤️🇵🇰 :
جتنے بھی اورسسیز پاکستانی بھائ ہے اس کمینٹ پر ووٹ دو عمران خان کی رہائ ضروری ہے. ہاں یا نہیں ؟
2026-10-04 10:49:31
11
mzeeshan8544
Shani 544 :
اللہ کرے اس لانگ مارچ کا خاتمہ عمران خان کی رہائی پر ہو امین
2026-10-04 11:19:51
9
laiq.zaman630
Laiq Zaman :
2026-10-04 08:31:56
8
asifkhan..swat
Asif Khan 🇺🇸 :
why delete ?
2026-08-10 20:15:08
22
ahsaanmughal420
Ahsaan Mughal :
Dua kro sab Bhai KPK me PMLN ki hukamt a jay phr hi hamra subaa badal skta h wrna 15 Saal ho gy Kuch ni hova
2026-08-10 20:12:13
4
uzuali2432
U ظ U ali Yousafzai pti :
"نَصْرٌ مِّنَاللَهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ"
2026-10-04 12:49:58
6
mehmood57472
Zaim :
2026-08-10 22:30:14
7
itxsufii
💀⟿︻デ═一 𝗦𝗞 :
2 months Jo Tum time rakha hai long march ka os ma our b Khan sehat kharab ho gii. 27 September ✖️14 aguest ✅
2026-08-10 20:42:12
1
user3040738487625
Awais channo :
804
2026-08-11 06:06:12
6
mood.off625
Mood off :
imran khan
2026-09-30 07:38:35
2
mazhar.khan2979
Mazhar khan :
Bajle NAHI Hamre kpk me hhhhhh
2026-08-11 02:16:38
1
syed11w7
🦋🥀 Syed zada 🦋🫀🕺 :
2026-08-11 07:12:26
3
a3mahi
Choudhury ♥️ :
دعائیں قبول ہو جاتی ہیں دیر سے ہی صحیح پر ہو جاتی ہیں
2026-08-16 16:24:48
1
khan.stylo.fabric
🦋عمران 💫 خان🦋 :
سہیل آفریدی بھائی صاحب بلکل نہیں گھبرانہ یہ حق و سچ کی لڑائی ہے اللّٰہ پاک آزادی ضرور دینگے اللّٰہ پاک سب سے بڑا ہے اور سبب کے درجے میں مولانا فضل الرحمان صاحب کو ضرور آمادہ کرے احتجاج کیلئے پھر انشاء اللہ کامیابی ضرور حاصل ہوگی ضرور
2026-08-11 06:19:25
1
saad_khan_133
Saad_khan.133 :
2026-08-10 20:11:50
6
xzuni7
ZUNI 🍁 :
Imran Khan zindabad 🥰
2026-08-10 20:11:08
1
zaheer.uu.din
・么 Ꮋ M A Ꭰ 🇹🇷 :
2026-08-10 20:15:52
3
xzuni7
ZUNI 🍁 :
2026-08-10 20:11:32
1
hikmatyarorakzai07
Hikmat yar okz :
804🦅🇦🇪:ستا د ظلم ستا د جبر پہ دے لوبہ دغہ چپ خلک پوھیگی خو یریگیhyo
2026-08-10 20:21:39
1
ibkhan112237.0
MIK :
804🥰
2026-10-06 11:44:34
0
hazratali.khan5
zargo عـــــــjanan :
2026-10-03 15:12:05
1
mustafa.sandheela
Mustafa sandheela :
2026-08-26 08:55:44
1
.naseerkhanboksar
Naseerپھٹانboxerمومند :
2026-08-12 06:20:30
1
jaweryiakhan86
Jaweryia Jaweryia :
2026-10-01 14:18:25
1
ferozbangash11
𝐅𝐞𝐫𝐨𝐳 𝐤𝐡𝐚𝐧 𝟖𝟎𝟒 :
2026-09-21 10:15:12
0
To see more videos from user @immuhammadsohailafridi, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About