@paygham_e_sarosh: اک فقر سکھاتا ہے صیاد کو نخچیری اک فقر سے کھلتے ہیں اسرارِ جہانگیری معانی: اک فقر: بندگی کا ایک مقام ۔ صیاد: شکار ۔ نخچیری: شکار کرنا ۔ اسرارِ جہانگیری ۔ بادشاہی کے راز ۔ مطلب: تین اشعار پر مشتمل اس انتہائی مختصر نظم میں نہ صرف یہ کہ فقر جیسے اہم مسئلے کو چھیڑا ہے بلکہ اس کا تقابلی جائزہ پیش کیاکر کے فقر کی حقیقی نوعیت سے بھی آگاہی بخشی ہے ۔ اقبال کے نزدیک فقر کو ان کے عہد میں پیش کیا گیاوہ مسکینی ، فقیری اور مفلسی کے حوالے سے پیش کیا گیا جب کہ اسلامی نقطہ نظر سے فقر اس سے مختلف ہے جس کو اختیار کرنے سے کسی بھی فرد کا مرتبہ بلند ہوتا ہے ملاحظہ کیجیے ۔ اس شعر میں ایک فقر جو اقوام میں برسر عمل ہے وہ تو ایسا فقر ہے جو شکاری میں خود شکار ہونے کا جذبہ پیدا کرتا ہے ۔ اس انداز کے فقر سے غالباً اقبال کی مراد رہبانیت ہے ۔ اس کے بالمقابل حقیقی فقر وہ ہے جس سے دنیا کو مسخر اور زیر کرنے کے بھید انسان پر کھلتے ہیں ۔ اک فقر سے قوموں میں مسکینی و دلگیری اک فقر سے مٹی میں خاصیت اکسیری معانی: مسکینی: بے چارگی ۔ دلگیری: مایوسی ۔ اکسیری: علاج، دوا ۔ مطلب: پہلے قسم کا فقر تو قوموں کے عروج و ارتقاَ کے لیے زہر قاتل ہے اس کے برعکس وہ ان میں بے چارگی اور غم انگیز کیفیت جنم دیتا ہے ۔ جب کہ حقیقی فقر تو مٹی میں بھی کیمیا کی تاثیر پیدا کر دیتا ہے کہ اس کے توضیح یوں بھی ہو سکتی ہے ۔ ایسا فقر مٹی کو سونا نہیں بناتا بلکہ اکسیر کے درجے تک پہنچا دیتا ہے کہ وہ جس شے سے مس ہو جائے وہ سونے میں تبدیل ہو جائے ۔ اک فقر ہے شبیری اس فقر میں ہے میری میراثِ مسلمانی، سرمایہَ شبیری معانی: میری: سرداری ۔ میراث: ورثہ ۔ سرمایہَ شبیری: حضرت امام حسین کی دولت یعنی اپنی خودداری اور سچائی پر قائم رہنا ۔ مطلب: چنانچہ یہی فقر جو حقیقی ہے نواسہَ رسول مقبول حضرت امام حسین کے کردار کا جزو بنا ۔ اسی فقر میں سربلندی اور برتری ہے اور یہ بھی ایک حقیقیت ہے کہ امام حسین کا یہ فقر ہی فی الواقع ان کا سرمایہ حیات تھا ۔ یہی فقر مسلمانوں کو ورثے میں ملا ہے اور ان کے لیے موجب فخر ہے ۔ #allamaiqbal #allamaiqbalpoetry #faqr #ziamohyeddin #allamaiqbalshayari

paygham_e_sarosh
paygham_e_sarosh
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 11 August 2026 08:47:44 GMT
7261
800
10
62

Music

Download

Comments

danyal.azeem1
Prince Lahore :
نگاہ فقر میں شان سکندری کیا ہے خراج کی جو گدا ہو وہ قیصری کیا ہے❣️❣️❣️💜💜💜
2026-08-11 09:17:11
1
nkar050
Nadeemkhan@ :
Allahumma saley ala Muhammad wa alae aaley Muhammad sallu alehe wa aale hi ❤️❤️❤️
2026-09-07 18:26:24
0
kazim.sharif1
Kazim Sharif :
Iqbal,
2026-08-29 05:25:42
0
hitcher110
Zaib Khan😎 :
❤️❤️❤️
2026-09-06 06:20:01
0
danyal.azeem1
Prince Lahore :
❣️❣️❣️💜💜💜💞💞💞
2026-08-11 09:16:52
1
badsha.khan0167
Badsha Khan :
🥰🥰🥰
2026-08-15 07:37:03
0
abrar.bashir92
Abrar Bashir :
❤️❤️❤️
2026-08-11 19:04:35
0
sarwar.soduzai
sarwar soduzai :
😏😏😳
2026-08-18 15:06:32
0
mustafayar22
Butt junior :
@Butt junior:Allama Iqbal Stamps @Butt junr۔ :۔جوان ایک برہم رکھ اپنا ہی۔ ڈھونڈ راستہ چل کے ائے منزل خود ہی۔۔ 🤲🏻🦅🇵🇰 سمجھ بہت لیا کچھ کرنا ہیں بہت کچھ کھو دیا کچھ پانا ہیں۔۔ 💥🦅🇵🇰 ملے گا سب رکھ ارمان صحیح۔۔ یقین حاصل ہے کر ایمان صحیح۔ 🤲🙏🏻🇵🇰💯🤴🏻 احترام امتیازی جرات سجاد قلندری مزاج۔۔ ظرف مولائی طاقت روحانی تیرے اندر اندراج۔ 🤲🙏🏻🇵🇰💯🦅🔐 راز حقیقی ہوں گے جب اشنائی۔۔ ٹوٹیں گی زنجیریں ہوں گی رہنمائی۔۔ 💥🤴🏻🤲🙏🏻🇵🇰💯🦅🔐🪓 مقصد دین کی سر بلندی روشنائی۔ علم و حکمت عرش فرش سیر یکتائی۔۔ 🦅💯🇵🇰🙏🏻🤲🕊️💥 انسانیت کی خدمت لذت ہے مصطفائی۔۔ شوکے دیدار کی تمنا غلامی اختیار کر مصطفائی۔۔ 🦅💯🇵🇰🙏🏻🤲💥🤴🏻🔐💯 زرخیز مٹی اقبال چمن تیرے شاہینوں کو تعلیم نہیں ملی مولائی۔۔ کرگس کا جہان بنایا ملا و صوفی شاہین کا عروج آ ۓ گا بشارت عشق اقبالی مصطفائی۔۔ 💚👑♥️۔ 🦅🇵🇰🙏🏻🤲💥🤴🏻🔐💯🏃 اقبال کے شاہین نظم شاعر حکیم رستم علی سیالکوٹی۔۔🇵🇰🙏🏻🤲💥🤴🏻🦅🔐💯🏃
2026-08-11 16:06:20
0
To see more videos from user @paygham_e_sarosh, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About