@azmatalikhan050: بونیر: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کے حجرے میں دعا و تعزیت کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صوبائی وزراء، اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کرکے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے تمام معز مہمانوں کی شرکت اور دلی تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔ #chairmanpti #barristergoharalikhan #azmatalikhanofficial #NA10buner #azmatalikhanteam