@blackrose.xo3: ہر سال 14 اگست آتا ہے، ہم سب سبز ہلالی پرچم اٹھاتے ہیں، گھروں کو سجاتے ہیں، ملی نغمے سنتے ہیں اور آزادی کا جشن مناتے ہیں۔ 🇵🇰 لیکن کیا کبھی ہم نے ایک لمحے کے لیے رک کر خود سے یہ سوال کیا ہے کہ کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟ کیا آزادی صرف پرچم لہرانے، نعرے لگانے اور جشن منانے کا نام ہے؟ کیا اُس سرزمین پر آزادی مکمل ہو سکتی ہے جہاں ایک پشتون کا خون اتنا سستا سمجھا جائے؟ جہاں امن آج بھی ایک خواب ہو، جہاں اپنے ہی حقوق کے لیے آواز اٹھانا ایک جدوجہد بن جائے؟ کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟ آج 14 اگست منانے سے پہلے ایک بار بیٹھ کر خود سے یہ سوال ضرور کرنا: ہم آزاد ہیں… یا صرف آزادی کا جشن منا رہے ہیں؟#foryou #foryourpage #VoiceForKarak #VoiceOfYouth #viralvideo