@pakhtoon_girl123: Repost+Follow ❤️🩹😔 انسان کو سانپ یا بچھو کے ڈنک سے زیادہ خوف نہیں آتا، کیونکہ
ان کا زہر جسم کو مارتا ہے، مگر دلوں میں چھپا زہر روح کو خاموشی
سے ختم کر دیتا ہے۔
باہر کی دنیا کتنی ہی پر سکون اور حسین کیوں نہ دکھائی دے، بعض
اوقات انسان کے اپنے اندر ایک خاموش طوفان برپا ہوتا ہے۔
ہم چہروں پر تبسم اور لبوں میں میٹھاس دیکھ کر دھوکہ کھا جاتے
ہیں، جبکہ پس پردہ حسد، بغض اور منافقت کی ایسی زہریلی ہوائیں
چل رہی ہوتی ہیں جو خلوص کی ہری بھری فصلوں کو جھلسا دیتی ہیں۔
زندگی کا سب سے بڑا سبق یہی ہے کہ انسان کو باہر کے زہر سے اتنا
خطرہ نہیں ہوتا، جتنا اپنے ہی گرد موجود لوگوں کے بدلتے ہوئے دلوں سے
ہوتا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود، انسان کا اصل امتحان یہ
ہے کہ وہ دوسروں کی تلخیوں اور زہر کا بدلہ اپنے اندر زہر اتار کر نہ
دے، بلکہ اپنے خلوص کو زندہ رکھے #for_you_page