@banker.vibes: پاکستان آرمی کی جانب سے آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز (AFNS) کے ذریعے بی ایس نرسنگ انٹری 2026/27 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ اعلان! ملک بھر کی اہل خواتین امیدواروں کے لیے پاک فوج کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنے اور اپنے روشن مستقبل کا آغاز کرنے کا بہترین موقع۔ منتخب شدہ فیمیل امیدواروں کو آرمی کے نرسنگ کالج سے مفت 4 سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام کروایا جائے گا، جبکہ دورانِ تعلیم ماہانہ الائونس/تنخواہ بھی دی جائے گی۔ ڈگری مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کو پاکستان آرمی میں بطور لیفٹیننٹ کمیشن دیا جائے گا۔ اہلیت کے اہم ضوابط: تعلیمی اہلیت: میٹرک (سائنس) میں کم از کم 60 فیصد اور ایف ایس سی (پری میڈیکل) میں کم از کم 50 فیصد نمبر۔ عمر کی حد: 17 سے 25 سال (یکم نومبر 2026 تک)۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 13 اگست 2026۔ اہل امیدوار آن لائن اپلائی کرنے کے لیے پاک فوج کی آفیشل ویب سائٹ joinpakarmy.gov.pk وزٹ کریں یا اپنے قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر سے رابطہ کریں۔ #JoinPakArmy #AFNS2026 #BScNursing #PakArmyJobs #CareerNextPakistan