@shahzada_bagi: ماں کی دعا اور باپ کی محنت ہی اولاد کا اصل سرمایہ ہوتی ہے۔ رشتے بہت ملتے ہیں، مگر والدین جیسا کوئی نہیں ملتا۔ جن کے سر پر ماں باپ کا سایہ ہو ، وہ واقعی خوش نصیب ہیں۔ ان کی قدر اس وقت کریں، جب وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ان کی ایک مسکراہٹ دنیا کی ہر خوشی سے بڑھ کر ہے۔ ان کی خدمت ہی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اللہ ہر ماں باپ کو صحت عزت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ اور جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اپنے والدین سے محبت کریں، یہی محبت زندگی بھر سکون دیتی ہے۔ آمین یا رب العالمین