@roh_e_man_attar.offical: سنو جے میرے دکھڑے تے سناواں یا رسول الله ﷺ 😭🥹❤️🩹 حضور ﷺ ہمارا کوئی نہیں ہے آپ کے سوا مجھے آزمائشوں نے بیماریوں نے تکالیف نے اذیتوں نے آ گھیرا ہے زندگی بہت ہی تنگ اس گناہگار پہ ہو گئی آقا ﷺ 😭😭😭😭😭😭 اس بے رحم اور مطلبی دنیا میں جب چاروں طرف اندھیرا چھا جائے، جب اپنے بھی منہ پھیر لیں اور دل مایوسیوں کی دلدل میں دھنسنے لگے، تو بس ایک ہی چوکھٹ یاد آتی ہے... مدینے والے کی چوکھٹ یا رسول الله ﷺ! اگر میں اپنے دل کا حال، اپنی ٹوٹی ہوئی امیدیں، اپنے آنسو اور اپنے دکھڑے آپ ﷺ کے سامنے بیاں کرنے بیٹھ جاؤں، تو لفظ کم پڑ جائیں گے 😭🥹❤️🩹 دنیا والوں کو تو صرف تماشہ دیکھنا آتا ہے، وہ تو زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں، لیکن آپ ﷺ تو وہ رحمة للعالمین ہیں جو ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑتے ہیں جو بے سہاروں کو گلے سے لگاتے ہیں والله حضور ﷺ 🥹❤️🩹 میرا عیب دار ہونا، میرا گناہ گار ہونا اپنی جگہ، لیکن آپ ﷺ کی رحمت اور شفاعت کا آسرا ہی میری زندگی کا واحد سہارا ہے جب بھی دل اداس ہوتا ہے، تڑپ کر بس یہی صدا نکلتی ہے کہ کاش مدینے کی پاک گلیوں میں بیٹھ کر، آپ ﷺ کے روضہ مبارک کی جالیوں کو تھام کر اپنا حالِ دل اپنے کریم آقا ﷺ کو سنا دوں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ وہاں میری فریاد کو رد نہیں کیا جائے گا وہاں میرے آنسوؤں کو خالی نہیں لوٹایا جائے گا دل کی بس یہی ایک تمنا ہے کہ زندگی کی شام ہونے سے پہلے حاضری نصیب ہو جائے اور آپ ﷺ کے در پر حاضر ہو کر عرض کروں سنو جے میرے دکھڑے تے سناواں یا رسول الله ﷺ کہ آپ کے سوا اب میرا کوئی نہیں ہے والله کوئی نہیں ہے حضور ﷺ 😭🥹❤️🩹🙏🏻 ✍🏻gunahgar❤️🩹 ۔ ۔ ۔ #foryou #asadrazaattari #😭😭💔💔💔 #viralvideo #yarasoolallah