@lost_someone_h: تمہارے لیے شاید مجھے چھوڑ دینا صرف ایک فیصلہ تھا، مگر میرے لیے تم سے بچھڑنا اپنی پوری دنیا سے بچھڑنے جیسا تھا۔ میں نے تمہیں کبھی وقت گزارنے کے لیے نہیں چاہا تھا، میں نے تو تمہیں اپنی آخری منزل سمجھ کر محبت کی تھی۔ اسی لیے تمہارے جانے کے بعد کسی اور کو چاہنے کا خیال بھی دل میں نہیں آیا… آخر جس دل نے ایک شخص کے نام پر پوری زندگی لکھ دی ہو، وہ کسی دوسرے نام کو کیسے قبول کرے؟ تم چلے گئے، مگر میرے اندر تم آج بھی وہیں ہو۔ میں نے بہت کوشش کی کہ تمہیں بھول جاؤں، خود کو سمجھاؤں کہ جو میرا نہیں رہا، اسے یاد کرنا بھی چھوڑ دوں… مگر دل ہر بار ایک ہی سوال کرتا ہے: اگر تمہیں آخر جانا ہی تھا، تو مجھے اتنی شدت سے اپنا کیوں بنایا تھا؟ تم نے تو اپنی راہ بدل لی، مگر میں آج بھی اسی محبت کی سزا کاٹ رہا ہوں جسے کبھی تم نے بھی سچا کہا تھا . . . #fyp #lost_hani #lost_someone_h