@asadofficial942: میںکہاں واقف تھی محبت کی اذیت سے مجھے لگا تھا جو جس کا ہوتا ہے وہ ہمیشہ اسی کا رہتا ہے، مگر یہ سادگی تھی یا دل کی نادانی کہ میں نے محبت کو وعدوں کی طرح مضبوط سمجھ لیا۔ مجھے کیا خبر تھی کہ محبت میں سب کچھ اپنا ہونے کے باوجود بھی انسان تنہا رہ جاتا ہے۔ میں نے تو بس دل دیا تھا یہ نہیں جانا تھا کہ دل دینے کے بعد خود کو بھی ہارنا پڑتا ہے۔ مجھے لگا تھا رشتے وقت کے ساتھ اور گہرے ہوتے ہیں، مگر یہاں تو وقت ہی سب کچھ چھین لے گیا۔ محبت کے نام پر جو یقین دیا گیا تھا، وہی سب سے بڑی اذیت بن گیا۔ آج سمجھ آتا ہے کہ محبت صرف ساتھ رہنے کا نام نہیں بلکہ برداشت کرنے ٹوٹنے اور خاموشی سے سب سہنے کا ہنر بھی ہے۔ میں جسے اپنا سمجھ بیٹھی تھی، وہ کسی اور کا ہو کر بھی مسکرا رہا تھا اور میں اپنے ہی یقین کے ملبے تلے دبا رہ گئ اب نہ شکوہ ہے نہ شکایت بس ایک تھکن ہے جو روح تک اتر گئی ہے۔ محبت نے مجھے یہ سکھایا کہ ہر اپنا نظر آنے والا اپنا نہیں ہوتا، اور ہر وعدہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا۔😭💔 #fyp #dream_finish #dream_broke #🙂🥀🖤