@dead_inside_54: میت پر کھڑے لوگ صرف چہرہ دیکھتے ہیں ، کفن کے اندر دفن چیخیں نہیں سن سکتے ۔ آخری لمحے میں مرحوم نے کتنے نام لیے ہونگے ؟ آخری بار کس کا ہاتھ تھامنا چاہا ہوگا، کس کو دیکھنا چاہا ہوگا ؟ کتنی آوازیں حلق میں ہی دم توڑ گئی ہونگیں؟ لیکن ہم تو صرف انا للہ پڑھ کر فارغ ہو جاتے ہیں مگر جو پکار قبر تک ساتھ گئی ۔ !! اس کا وزن کون اٹھائے گا ؟؟؟ اس لیے ہی کسی نے کہا تھا کہ " لوگوں کو سن لیا کریں، لوگ مر جاتے ہیں "