@ywar_mubashir: افسوسناک صورتحال یہ منظر دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی چوروں یا پولیس نے چھاپہ مارا ہو، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ کوہاٹ یونیورسٹی کی جانب سے ہنگو کیمپس سے کمپیوٹر سسٹمز لے جانے کے بعد کی صورتحال ہے۔ کمپیوٹر سسٹمز لے جانے کے ساتھ جگہ کو اس طرح توڑ پھوڑ کر چھوڑ دیا گیا کہ ہر طرف بکھرا ہوا سامان اور تباہ شدہ حالت نظر آتی ہے۔ ہم ہنگو کی انتظامیہ، ہنگو کے عوام، سیاسی نمائندگان اور تمام سماجی رہنماؤں سے دردمندانہ اور پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے پر خاموش نہ رہیں اور متعلقہ حکام سے پوچھیں کہ ہنگو کیمپس کے کمپیوٹر سسٹمز کیوں لے جائے گئے اور اس طرح کی صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟ یہ صرف ہنگو کے طلبہ کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے ضلع ہنگو کے مستقبل اور تعلیم کا مسئلہ ہے۔ خدارا! ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، ہنگو کے طلبہ کی آواز بنیں اور اس معاملے کا جواب طلب کریں ہنگو کے تعلیمی مستقبل کے لیے آواز اٹھائیں۔#savehangucampus #kust #fyppppppppppppppppppppppp #studentsrights #hangu