@aila_563: میں مکر نہیں سکتا اپنی محبت سے… وہ اگر برسوں بعد بھی میرے سامنے آ کھڑی ہوئی، تو شاید میری آنکھیں اُسے دیکھ کر نم ہو جائیں، دل اُس کے دیے ہوئے زخم پھر سے محسوس کرے، مگر میری زبان اُس سے انکار نہیں کرے گی۔ میں پھر بھی کہوں گا، "یہ وہی ہے… جسے میں نے اپنی جان سے بڑھ کر چاہا تھا، یہ میری محبت ہے۔" چاہے اُس نے مجھے بھلا دیا ہو، چاہے میری جگہ کسی اور کو دے دی ہو، چاہے میری وفا اُس کے لیے محض ایک گزرے ہوئے وقت کی کہانی بن چکی ہو… مگر میرے لیے وہ آج بھی اُس محبت کا نام ہے جس میں میں نے خود کو ہار کر بھی اُسے جیتا ہوا سمجھا تھا۔ میں اُس کے خلاف کچھ نہیں کہہ سکوں گا، کیونکہ جس شخص سے محبت کی ہو، اُس کی بے وفائی بھی دل کو بددعا دینا نہیں سکھاتی…#cupcuteditvideo #cupcut_edit #fyp #cupcut #cupvidio