@khyberpakhtunkhwapolice: ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی 79 واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ جشن آزادی کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت کی مرکزی تقریب ملک سعد شہید پولیس لائن میں منعقد ہوئی جو کہ اس پرمسرت دن کے سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع تھا۔ تقریب کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے تقریب کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے پرچم کشائی کی اور سلامی لی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے اور ہماری تمام تر توانائیاں مادرِ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے وقف ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہری جشن آزادی کی خوشیاں بھرپور جوش و خروش اور محفوظ انداز میں منائیں کیونکہ خیبرپختونخوا پولیس کے غازی اور بہادر جوان عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سڑکوں اور ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ہم اس دھرتی کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مرکزی تقریب میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، کمانڈنٹ کیمپس مجیب الرحمان اور دیگر ڈویژنل ایس پیز نے بھی شرکت کی۔ جشن آزادی کے اس پرمسرت موقع پر پشاور کے تمام پولیس اسٹیشنز کی عمارتوں، پولیس گاڑیوں اور سرکاری دفاتر کو قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا تاکہ حب الوطنی کے جذبے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
Open In TikTok:
Region: UK
Friday 14 August 2026 06:40:39 GMT
817
94
0
4

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @khyberpakhtunkhwapolice, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About