@pml.n.official1: "چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے۔ یہ عظیم دوست ملک آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے۔ ہمارے دوست اور برادر ملک سعودی عرب، ترکیہ، قطر، کویت، آذربائیجان، ایران اور دیگر برادر اسلامی اور دوست ممالک کی ہمارے دل میں بے پناہ قدر ہے۔ ان شاء اللہ یہ تعلقات مزید پھلتے پھولتے رہیں گے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برس پاکستان اور بھارت کے درمیان بروقت جنگ بندی کروا کر لاکھوں معصوم جانوں کو ہلاکت خیزی سے بچانے کے لیے انتہائی مؤثر اور تاریخی کردار ادا کیا۔ جنگ کے دنوں میں پاکستان نے ثابت کیا کہ جب قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔ اب ہمیں امن اور ترقی کے دنوں میں بھی یہی اتحاد برقرار رکھنا ہے۔ " وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب