@exho.reality: خواب جو آنکھوں میں سجائے وہ الفاظ کے وار نہیں جانتیں سچ بولنے والی زبان جھوٹ کی چالوں سے ہار جاتی ہے قابلیت کتابوں میں بند رہ گئی اور چالاکی نے بازی جیت لی پڑھی لکھی سوچ اکیلی رہ گئی ان لوگوں کی بھیڑ میں جو صرف باتیں بیچتی ہیں محنت نے راتوں کو جگایا مگر تعلق نے دن میں جگہ بنائی ہنر نے دستک دی دروازوں پر اور سفارش نے کنڈی کھول دی وہ جو کلاس میں اول آتی رہیں زندگی کے امتحان میں پیچھے رہ گئیں کیونکہ وہاں نمبر نہیں، چال چلتی ہے اور سچائی کو کوئی مارکنگ اسکیم نہیں ملتی ماں باپ نے کہا تھا پڑھو گی تو جیتو گی کسی نے یہ نہیں بتایا کہ کچھ میدان علم سے نہیں چالاکی اور بے حسی سے فتح ہوتے ہیں مگر یاد رکھنا — جو آج ہار رہی ہے وہ کمزور نہیں، تنہا ہے اور تنہائی، شکست نہیں ہوتی وقت کبھی نہ کبھی اصل اور نقل میں فرق کر ہی دیتا ہے جو خاموش رہ کر لکھتی گئی وہی آخر میں تاریخ بن جاتی ہے🤌🏻⏳