@hk_esthitic: Read Caption🌸🩹❤️🩹 رونے سے محبت ثابت نہیں ہوتی، یہ تو صرف دل کے بوجھ کا اظہار ہوتا ہے۔ محبت تو وہ ہوتی ہے، جو خاموشی میں بھی نبھائی جائے، جو فاصلے میں بھی قائم رہے، اور جدائی میں بھی وفا نہ چھوڑے۔ ہر آنسو محبت کی دلیل نہیں ہوتا، بعض لوگ تو عادتاً رو لیتے ہیں، اور بعض عمر بھر مسکراتے رہتے ہیں، حالانکہ اندر سے مر چکے ہوتے ہیں۔ انسان کو محبت ثابت کرنے کے لیے صرف رونا نہیں پڑتا، کبھی اپنی خواہشیں مارنی پڑتی ہیں، کبھی اپنی خوشیاں قربان کرنی پڑتی ہیں۔ اور بعض اوقات… اپنے وجود کا ایک حصہ دفن کرنا پڑتا ہے، تاکہ کسی دوسرے کی زندگی آباد رہ سکے۔ تب جا کر کہیں محبت مکمل ہوتی ہے، کیونکہ رونے سے محبت ثابت نہیں ہوتی، انسان کو محبت ثابت کرنے کے لیے تھوڑا تھوڑا مرنا پڑتا ہے۔ 🥀💔 #fyp #poetry #unfrezzmyaccount