@jamilahmed546: Oc, شرقپورشریف میں اعلیٰحضرت میاں شیر محمد شرقپوری المعروف شیرربانی رحمۃ اللہ علیہ کا 101 واں سالانہ اور حضرت میاں غلام احمد شرقپوری کا 30 واں سالانہ تین روزہ عرس مبارک شروع ہوگیا ہے۔ تقریبات کا آغاز مزار شریف کو غسل دیکر کیا گیا۔ Vo, ولی کامل حضرت میاں شیر محمد شرقپوری المعروف شیرربانی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت میاں غلام احمد شرقپوری کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات آستانہ عالیہ شرقپورشریف پر شروع ہو گئیں. سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپورشریف میاں محمد ابوبکر نقشبندی مجددی شرقپوری اور صاحبزادہ میاں محمد عزیزالدین نقشبندی مجددی شرقپوری نے عرق گلاب اور خوشبو سے مزار شریف کو غسل دیا۔ عرس مبارک کی اختتامی دُعا بروز اتوار قبل از نماز ظہر کے وقت ہوگی. تین دن جاری رہنے والی تقریبات میں ملک بھر سے مشائخ عظام اور ہزاروں عقیدت مند ، زائرین مزار شریف پر حاضری دینے کے علاوہ روحانی ، عملی وادبی محافل میں ایمان تازہ کریں گے۔ عرس مبارک کے موقع پر دودھ کی سبیل اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔