@zahidazahi: کسان کے لیے بھادوں رحمت ہے۔ دھان کی بالیاں، مکئی کے سٹے، سب اسی کی بارشوں کے محتاج ہیں۔ اگر بھادوں برس گیا تو فصل سنور گئی، ورنہ ساری محنت بجلی کے بل بھرنے میں غارت۔ بھادوں دیسی کیلنڈر کا چھٹا مہینہ ہے۔ 16 اگست سے 15 ستمبر تک یہ ساون کے بعد راج کرتا ہے۔بھادوں کو حبس اور بارشوں کا مہینہ کہتے ہیں۔ اس کی ایک جھڑی گرمی کا زور توڑ دیتی ہے، اور ایک بند ہوا سانس تک گھونٹ دیتی ہے۔#weather #today #day #quotes #foryou