@anamchoudharyart5: کبھی کبھی ہمیشہ مضبوط بنے رہنا انسان کو اندر سے بہت تھکا دیتا ہے۔ ہم سب کے لیے ایک سہارا تو بن جاتے ہیں لیکن اپنا بوجھ کسی پر نہیں ڈالتے، کیونکہ سب کو یہی لگتا ہے کہ ہم تو ہر حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ہماری سب سے بڑی الجھن بھی یہی ہوتی ہے نا... ہم کسی کو اپنے زخم دکھانا بھی نہیں چاہتے، کیونکہ ہمیں ڈر ہوتا ہے کہ کہیں ہم کمزور نہ پڑ جائیں یا کوئی ہمیں ترس کی نگاہ سے نہ دیکھے۔ مگر سچی بات تو یہ ہے کہ اسی ڈر کے سائے میں دل کے کسی کونے میں ایک آس لگی ہوتی ہے کہ کاش کوئی بنا کہے ہماری آنکھوں کی تھکن پڑھ لے۔ کاش کوئی پاس آ کر بس اتنا کہہ دے کہ میں جانتا ہوں تم تھک گئے ہو، میرے سامنے تمہیں مضبوط بننے کی ضرورت "نہیں۔ جو لوگ سب کو حوصلہ دیتے ہیں، اکثر انہیں ہی سب سے زیادہ ایک کاندھے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ بھی مسکرا کر سب کچھ اکیلے سہہ رہے ہیں، تو یاد رکھیں کہ آپ کا یہ خاموش صبر رائیگاں نہیں جائے گا۔ Dm for custom work and orders. . . . #painting #arabiccalligraphy #art #explorepage #foryoupagе