@bilal_warraichh: جب ہم ملیں گے نا، تو بہت سی باتیں کرنی ہیں میں نے تم سے… وہ باتیں بھی، جو کبھی کہہ نہ سکا، اور وہ بھی جو ہر رات میرے دل میں جاگتی رہیں۔ میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم سے دور رہ کر ایک ایک دن کیسے گزرا، کیسے تمہاری یاد نے خاموشی سے میرے اندر ایک شہر آباد رکھا اور پھر اسی شہر کی گلیوں میں مجھے تنہا چھوڑ دیا۔ میں تم سے پوچھوں گا کہ جب تمہیں میری یاد آئی تو کیا تم نے بھی کبھی میری طرح آنکھیں بند کرکے مجھے اپنے قریب محسوس کیا تھا؟ کیا کبھی تمہارا دل بھی بے وجہ اداس ہوا تھا اور تم نے اس اداسی کا نام میری یاد رکھا تھا؟ کیا کبھی تم نے بھی کسی ہجوم میں مجھے ڈھونڈا تھا، یا میری آواز سننے کے لیے خاموشی اختیار کی تھی؟ جب ہم ملیں گے تو میں تم سے کوئی شکوہ نہیں کروں گا… بس تمہیں دیر تک دیکھوں گا۔ شاید اس لیے کہ جن آنکھوں کو دیکھنے کی خواہش میں اتنے موسم گزر گئے، ان سے نظریں ہٹانے کو پھر دل نہ مانے۔ میں تمہیں یہ بھی بتاؤں گا کہ تمہارے بعد بہت کچھ بدل گیا، مگر ایک چیز آج تک نہیں بدلی؛ تمہاری جگہ۔ وہ آج بھی وہیں ہے جہاں تم مجھے چھوڑ کر گئی تھیں۔ وقت گزرتا رہا، لوگ آتے جاتے رہے، زندگی نے بہت سے چہرے دکھائے، مگر دل نے ہر بار تمہارا نام لے کر کہا کہ نہیں… یہ وہ نہیں ہے۔ اور جب تم پوچھو گی کہ اتنے عرصے بعد بھی تمہیں یاد رکھا؟ تو شاید میں مسکرا کر کہوں گا؛ “کچھ لوگ یاد نہیں رہتے، کچھ لوگ انسان کی زندگی بن جاتے ہیں… پھر انہیں بھولنا خود کو بھولنے جیسا لگتا ہے۔” بس جب ہم ملیں گے تو جلدی مت کرنا… مجھے بہت کچھ کہنا ہے تم سے۔ اتنے برسوں کی خاموشی ایک ملاقات میں ختم نہیں ہوگی۔ شاید میری باتیں ختم ہو جائیں، آنکھیں نہ ہوں۔ شاید لب خاموش ہو جائیں، دل بولتا رہے۔ اور اگر اس دن میری آنکھوں میں آنسو آ جائیں تو انہیں کمزوری مت سمجھنا… یہ وہ آنسو ہوں گے جو تمہارے جانے کے دن سے میرے اندر قید تھے، صرف اس امید پر کہ کبھی تم سامنے آؤ گی تو انہیں بھی تم سے ملنے کا موقع ملے گا۔ بس جب ہم ملیں گے… تو مجھے تھوڑی دیر اپنے پاس بیٹھنے دینا۔ میں تمہیں کچھ نہیں مانگوں گا، کوئی وعدہ نہیں، کوئی گلہ نہیں… صرف تمہیں دیکھ کر یہ یقین کرنا چاہوں گا کہ جس شخص کے انتظار میں میری عمر کا ایک حصہ گزر گیا، وہ واقعی کبھی میرا تھا۔🤍 #foryou #foryoupage