@aalami_manzar_naama: عظمیٰ بخاری کا جماعتِ اسلامی کے دھرنوں کے اعلان پر سخت ردِعمل! امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے دھرنوں کے وقت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ دھرنے شام 4 بجے شروع ہوں گے، جس کے بعد پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کا سخت ردِعمل سامنے آیا۔ عظمیٰ بخاری نے جماعتِ اسلامی کے مجوزہ دھرنے پر مؤقف اختیار کیا کہ احتجاج ہر کسی کا آئینی حق ہے، لیکن قانون کی حدود میں رہ کر احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑکیں بند کرکے عوام کو پریشان کرنے یا شہریوں کی معمول کی زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیٹرول اور پیٹرولیم لیوی سے کیا تعلق ہے؟ ان کے مطابق پیٹرولیم لیوی اور پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق معاملات وفاقی حکومت کے دائرۂ اختیار میں آتے ہیں۔ 🔴 اب سوال یہ ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کے دھرنوں کے اعلان اور عظمیٰ بخاری کے سخت ردِعمل کے بعد سیاسی صورتحال کیا رخ اختیار کرتی ہے؟ آپ عظمیٰ بخاری کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔ #حافظ_نعیم_الرحمن #عظمی_بخاری #جماعت_اسلامی #دھرنا #دھرنے