@rani_queen97: وضاحتوں سے دور رہ کر جیو، اگر کوئی کہے تم برے ہو تو کہنا، حد سے زیادہ! ہر شخص کو خوش کرنا نہ ممکن ہے نہ ضروری، جو تمہیں غلط سمجھنا چاہے اسے غلط سمجھنے دو۔ ہر الزام کا جواب دینا اور ہر بات کی صفائی پیش کرنا اب ضروری نہیں۔ کچھ لوگ تمہاری خاموشی کو غرور، خودداری کو اکڑ اور فاصلے کو تکبر کہیں گے، مگر تم اپنے دل اور ضمیر کو جانتے ہو۔ جو تمہاری نیت سمجھنا چاہے گا وہ بغیر وضاحت کے بھی سمجھ جائے گا، اور جو غلط سمجھنا چاہے گا اسے ہزار دلیلیں بھی مطمئن نہیں کریں گی۔ زندگی بہت مختصر ہے، اسے لوگوں کی رائے کے مطابق گزارنے کے بجائے اپنے سکون کے مطابق جیو۔ جہاں عزت نہ ملے وہاں خاموشی سے دور ہو جاؤ، جہاں بار بار وضاحت دینی پڑے وہاں تعلق ختم کر دینا بہتر ہے۔ اب کسی کو یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ ہم اچھے ہیں، کیونکہ اچھائی کا سرٹیفکیٹ ہر کسی سے لینا ہماری ذمہ داری نہیں۔ لوگ اپنی سوچ کے مطابق کردار بناتے رہیں، ہم اپنی حقیقت کے مطابق زندگی جیتے رہیں گے۔ 🖤✨ #foryou #trending #viral #poetry #