@fayazkheski: #اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى سَيِّدِ الْمُرْسَلِينَ وَخَاتَمِ النَّبِيِّينَ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ۔ تمام تعریفیں اور حمد و ثناء صرف اللہ رب العزت کے لیے لائق ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے اور کروڑ ہا درود و سلام ہوں ہمارے پیارے آقا، رحمتِ عالم، سردارِ دو جہاں مصطفیٰ جانِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر۔ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا۔ درود شریف اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے حصول کا عظیم ذریعہ ہے جو بندے کے درجات بلند کرتا ہے اور دلوں کو سکون عطا کرتا ہے، اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِهِ وَسَلَّمْ۔ یا اللہ! ہماری، ہمارے والدین، اساتذہ، مشائخ اور تمام مومنین و مومنات مسلیمین مسلیمات کی مغفرت فرما۔ یا اللہ! ہمیں اپنے پیارے آقا و مولا مصطفیٰ جانِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت اور سنت پر عمل کی توفیق عطا فرما۔ یا اللہ! ہمارے رزق میں برکت عطا فرما، ہماری پریشانیاں دور فرما اور ہماری جائز حاجات پوری فرما۔ آمِينْ يَارَبَّ الْعَالَمِينَ بِجَاهِ نَبِيِّ الْأَمِينِ خَاتَمِ النَّبِيِّينَ مُصْطَفَى جَانِ عَالَمْ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمْ۔#نبی_کریم_صلی_اللہ_علیہ_وآلہ_وسلم#خانہ_کعبہ_کاخوبصورت_منظر🕋