@mub1tk: بڑھاپے میں انسان کو روٹی کپڑے سے زیادہ عزت اور میٹھے بول کی ضرورت ہوتی ہے۔ اولاد کا ایک اچھا لفظ بوڑھے ماں باپ کے لیے دوائی بن جاتا ہے اور ایک کڑوا لفظ ان کی کمر توڑ دیتا ہے۔ اگر اولاد کا لہجہ نرم، عزت والا، محبت بھرا ہو، تو بوڑھا ماں باپ خود کو طاقتور اور جوان محسوس کرتا ہے۔ اسے لگتا ہے میری ساری زندگی کی محنت وصول ہو گئی۔ اور اگر خدانخواستہ اولاد کا لہجہ سخت، بدتمیز اور بے رخی والا ہو، تو وہی بوڑھا انسان جیتے جی ٹوٹ جاتا ہے، خود کو بالکل کمزور اور بے سہارا سمجھنے لگتا ہے۔ #EmotionalQuotes #FamilyLove #MubashirAmin #Parents #RespectYourParents