@_sanwla_: میں تمہیں اپنے سامنے اتنی دیر تک بیٹھا دیکھنا چاہتا ہوں کہ وقت اپنی رفتار بھول جائے اور میری نگاہیں تمہارے چہرے کی قیدی بن جائیں۔ میں تمہیں اس قدر دیکھنا چاہتا ہوں کہ میری بینائی کی ہر حد تم پر آ کر ختم ہو جائے۔ پھر جب کبھی آنکھیں کھولوں تو ہر منظر میں تمہارا عکس ہو، ہر راستے پر تمہارا انتظار ہو، ہر چہرے میں تمہاری جھلک ہو، اور ہر دعا میں صرف تمہارا نام۔ میں چاہتا ہوں کہ میری آنکھوں نے تمہیں اس شدت سے یاد کر لیا ہو کہ دنیا کی ہر خوبصورتی تمہارے بعد بے معنی محسوس ہو۔ پھر اگر کبھی کوئی مجھ سے پوچھے کہ زندگی میں سب سے حسین منظر کون سا تھا، تو میں خاموشی سے تمہاری طرف دیکھ دوں۔ کیونکہ بعض چہرے صرف دیکھے نہیں جاتے... وہ روح میں اتر جاتے ہیں، اور پھر انسان کو ہر جگہ صرف وہی دکھائی دیتے ہیں۔ #سانولا #میثم