@umarwrites2019: تمہیں شاید کبھی احساس بھی نہ ہو کہ تمہارے جانے کے بعد میری راتوں پر کیا گزری۔ ہجر نے مجھے اس طرح بدل دیا ہے کہ اب نیند بھی میری آنکھوں سے ڈرتی ہے۔ ہر رات تمہاری یاد میرے سرہانے آ کر بیٹھ جاتی ہے، اور میں صبح ہونے تک خود سے یہی سوال کرتا رہتا ہوں کہ آخر میری محبت میں ایسی کون سی کمی تھی جو تمہیں میرا نہ رکھ سکی۔ تم نے مجھے چھوڑا ، مگر میں نے تمہارے بعد اپنی پوری زندگی کھو دی۔ اب ہر خوشی ادھوری لگتی ہے، ہر دعا بےاثر، اور ہر مسکراہٹ جھوٹی۔ لوگ میرے چہرے پر خاموشی دیکھتے ہیں، مگر اس خاموشی کے اندر روز ایک قیامت برپا ہوتی ہے۔ میں کسی سے کچھ نہیں کہتا، بس رات بھر تمہارا نام دل میں دہراتا رہتا ہوں، جیسے شاید کسی دن میری ٹوٹی ہوئی دعا تم تک پہنچ جائے۔ اگر کبھی کسی خاموش رات میں تمہیں بےسبب بےچینی محسوس ہو، تو سمجھ لینا کہیں کوئی شخص آج بھی تمہیں پہلے دن کی طرح یاد کر کے رو رہا ہے۔ کچھ محبتیں ختم نہیں ہوتیں، وہ انسان کو ختم کر دیتی ہیں۔۔

🌸تنہائی پسند
🌸تنہائی پسند
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 16 August 2026 15:24:35 GMT
10864
472
6
48

Music

Download

Comments

user274714132
Biñt é Hâwwā 💞❤️‍🔥 :
🥀:😔لوگ غلط انسان سے دھوکا کھا کر سہی انسان سے بدلا لیتے ہیں 🥺🥀
2026-08-16 17:07:42
1
ali...1449
𝐒𝒉𝒂𝑛𝒊👀 :
خوشیوں میں جب اپنوں کو خاموش دیکھا ؟؟ تب سمجھ آیا کہ حسد کی زبان بے آواز ہوتی ہے
2026-08-17 18:54:34
0
umerali.7432
بکھرے خیالات🖤 :
🖤
2026-08-19 16:46:51
0
pathaan308
꧁乂✰ ᴄҺʊŕα¡l✰乂꧂ :
🥺🥺🥺
2026-08-17 21:46:41
0
duaonkamusafir8
💗روح کـــا سکــــون💗 :
😭😭😭
2026-08-19 19:32:24
0
To see more videos from user @umarwrites2019, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About