@huminity66: #foryou #gilamana #trand *بس یہی کہا جائے گا* *انا للّٰہ وانا الیہ راجعون* ایک دن ہماری موت کا اعلان بھی ہوگا۔ گھر خبر پہنچے گی، صف ماتم بچھے گا، بیوی بچے چیخیں گے، بھائی بہن روئیں گے، رشتے دار غم کریں گے لیکن حسب تعلق کچھ چند دن، اور کچھ چند منٹ، پھر وہی گھر آباد ہو گا، دو تین کے علاؤہ خونی رشتوں کو بھی نیند آئے گی، ہنسی مذاق چلتا رہے گا، وہی موبائل، وہی سوشل میڈیا، وہی واٹس ایپ گروپس… بس ہمارے نام کے ساتھ لکھا ہوگا: "انتقال ہوگیا ہے، نمازِ جنازہ فلاں وقت ہوگی۔" گروپوں میں ہمارا نمبر موجود ہوگا، لیکن ہم نہیں ہوں گے۔ فیس بک پیج ہمارے نام سے ہوگا، ہماری تصاویر، مضامین، پوسٹیں سب وہاں موجود ہوں گی، لیکن ہم نہیں ہوں گے۔ انہی گروپس میں ہماری موت کی خبر پر۔۔۔۔ کچھ لوگ "إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ" لکھیں گے، کچھ تعزیتی پیغام لکھ کر رسمی سا افسوس کریں گے… پھر چند لمحوں بعد اگلی چیٹ شروع ہو جائے گی۔ گروپ چلتا رہے گا… بس ہم نہیں ہوں گے۔ ہمارے دفتر کے لوگ ہماری اچانک موت پر چند لمحے افسوس کریں گے، پھر فائلیں کھل جائیں گی، لیپ ٹاپ آن ہو جائیں گے، فون کی گھنٹیاں بجنے لگیں گی، کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ ہماری کرسی خالی ہوگی، لیکن دفتر خالی نہیں ہوگا، ہمارا ادارہ اسی طرح چلتا رہے گا، جس کام کو ہم اپنے بغیر نامکمل سمجھتے تھے، وہ ہمارے بغیر بھی چل رہا ہوگا۔ کاریگر اپنے کام پر لگ چکا ہوگا، کاروبار چل رہا ہوگا، دکان کھلی ہوگی، مشینیں چل رہی ہوں گی، گاہک آ جا رہے ہوں گے۔ بازار بند نہیں ہوگا۔ سڑکوں پر وہی ٹریفک چل رہی ہوگی۔ خرید و فروخت جاری ہوگی۔ دفاتر، فیکٹریاں، کاروباری مراکز سب کھلے ہوں گے۔ دنیا نہیں رکے گی۔ بس ایک شخص مائنس ہوگا… اور وہ ہم ہوں گے! آپ کے جانے سے کچھ بدلے گا نہیں۔ آپ کے بغیر بھی سورج طلوع ہوگا، بازار آباد ہوں گے، لوگ کھائیں گے، پئیں گے، ہنسیں گے، اپنی زندگی کے مسائل حل کریں گے، اپنے مستقبل کے منصوبے بنائیں گے۔ اور آپ؟ آپ نہیں ہونگے دیکھو کیا تمھارے دوست نہیں چلے گئے، تمھارے پیارے نہیں چلے گئے، تو کیا تمھاری زندگی معمول پر نہیں چل رہی؟ تم بھی تو جانے والوں کو بھول جاتے ہو، بس یہی کچھ تمھارے ساتھ ہونا ہے اس لیے اپنے بارے میں ایک غلط فہمی آج ہی ختم کر لو: تم دنیا کے لیے اتنے ضروری نہیں ہو جتنا تم اپنے آپ کو سمجھتے ہو۔ نہ تھماری دنیا کو ایسی ضرورت ہے کہ دنیا تمہارے بغیر چل نہیں سکتی۔ تمہیں اپنی اصل پہچاننی ہے۔ اپنا اصل ٹھکانہ پہچاننا ہے۔ یہ دنیا تمہارا گھر نہیں، یہ تمہاری گزرگاہ ہے۔ تم مسافر ہو۔ جیسے ٹرمینل پر مسافر آتے ہیں، کچھ دیر ٹھہرتے ہیں، اپنی سواری کا انتظار کرتے ہیں، اور پھر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔ کسی کے آنے سے ٹرمینل رک نہیں جاتا، کسی کے جانے سے ٹرمینل سنسان نہیں ہوتا۔ تم بھی اسی ٹرمینل کے ایک مسافر ہو۔ تمہاری سواری بھی آئے گی۔ بس فرق یہ ہے کہ تمہیں نہیں معلوم کہ کب آئے گی۔ اس لیے ابھی وقت ہے۔ خود کو بنا لو۔ اپنے دل کو سنوار لو۔ اپنے گناہوں سے توبہ کر لو۔ اپنی نماز درست کر لو۔ اپنی کمائی پاک کر لو۔ لوگوں کے حقوق ادا کر دو۔ کسی کا دل دکھایا ہے تو معافی مانگ لو۔ کسی کا حق دبایا ہے تو واپس کر دو۔ جس گناہ کو چھوڑنے کا ارادہ کل پر ڈال رکھا ہے، آج چھوڑ دو۔ کیونکہ موت یہ نہیں دیکھتی کہ تمہارا کاروبار ابھی مکمل ہوا یا نہیں۔ موت یہ نہیں دیکھتی کہ تمہاری اولاد ابھی جوان نہیں ہوئی۔ موت یہ نہیں دیکھتی کہ تمہاری خواہشیں ابھی پوری نہیں ہوئیں۔ جب وقت آتا ہے تو انسان چلا جاتا ہے۔ یھر یاد کر لو پھر تمہارا موبائل کسی اور کے ہاتھ میں ہوگا۔ تمہارا نمبر کسی اور کے فون میں محفوظ ہوگا۔ تمہارا فیس بک پیج موجود ہوگا۔ تمہارا گھر موجود ہوگا۔ تمہارا کاروبار موجود ہوگا۔ تمہاری کرسی موجود ہوگی۔ تمہاری فائلیں موجود ہوں گی۔ لیکن تم موجود نہیں ہوگے۔ پھر ایک جگہ ایسی ہوگی جہاں تمہیں کسی گروپ کی چیٹ، کسی فیس بک پوسٹ، کسی کاروبار، کسی عہدے اور کسی تعلق کی ضرورت نہیں ہو گی، وہاں صرف تم ہوگے… اور تمہارا رب۔ وہاں نہ دولت کام آئے گی، نہ شہرت، نہ عہدہ، نہ تعلقات۔ وہاں صرف نیک عمل کام آئے گا، اچھا لکھا کام آئے گا، نیک کہا کام آئے گا، گناہوں سے بچنا بچائے گا۔ اس لیے ابھی سے اپنے رب کو تلاش کرو۔ خلوت میں اللہ مل جائے۔ جلوت میں اللہ مل جائے۔ کاروبار میں اللہ مل جائے۔ گھر میں اللہ مل جائے۔ مسجد میں اللہ مل جائے۔ سفر میں اللہ مل جائے۔ کہنے میں اللہ مل جائے، سننے میں اللہ مل جائے، زندگی کا رخ بدل دو۔ لوگوں کے لیے جینا کم کرو، اللہ کے لیے جینا شروع کرو۔ پھر یاد کر لو لیکن ہم نہیں ہوں گے۔ سوال یہ ہے ہی نہیں کہ کہ ہم گئے تو دنیا کیا کرے گی سوال یہ ہے کہ جب ہم دنیا سے چلے جائیں گے تو ہم اللہ کے سامنے کیا لے کرجائیں گے اور کیا کہیں گے؟ #viral #support_me u

huminity66
huminity66
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 16 August 2026 18:36:36 GMT
85107
5317
253
176

Music

Download

Comments

neakmuhammad95
neakmuhammad95 :
چی دا خو ئ 5 کالی مخکے اخستے وے
2026-08-17 10:21:43
10
qarar89
🎀QARAR🎀 :
ګیلمنه که هر څنګه وه مامیله یې له خدای سره ده نه یې د چا حق خوړلی نه یې څوک قتـ ـل کړي رب دې پرې رحم وکړي الله دې وبخې امېېن..ما او تاتا ندې پکار چې وس وارپاسې خبرې کوو ېو لاېک دا پاره زان مشورې دو دا پاره ۔۔😭😭😭الله پاک واې زما اتسان دې که خا کې او که بد کې ۔۔ستا صرف دا خک دې چې ېو انسان ګونا کې او تا ېې دا ګونا ۔۔نه منکې ۔۔په جوند ورته چه دا هوم ندې وېلې ۔چې داسې مکو الله به درنه خفه شې 😭دې چې سنګه جوند عوم کړې ۔الله با موږ نا هوم دا تپوس کې ۔چې تا دا چرته غلت کار نا متکړې ۔چرتا دې وارته زما نوم اغېستې 😭😭افسوس ۔مهربانې وکې ۔۔وس ېې دا وېډېو ما شېر کوې😭
2026-08-17 22:03:14
0
paracha_302
☠️ℙᎯℛᎯℂℋᎯ,302☠️ :
زندگی اس کہ جیسی بھی تھی لیکن مرنے کے بعد اگر کسی مسلمان کے لیئے مغفرت کی دعا کی جائے اور اس کی بخشش ہو جائے تو اس سے ہمارا کیا جاتا ہے سو پلیز ہر مسلمان کی وفات کے بعد اس کی مغفرت کی دعا کیا کریں ہو سکتا ہے ہمارا یہی عمل ہماری مغفرت کا سبب بن جائے
2026-08-17 14:10:51
13
9t9jawad1
Jawad Ahmad 302 🇵🇰 :
yarrr deer war pase hapa ym
2026-08-17 16:27:03
1
momankhan133
momin khan :
جس جس کے پاس ویڈیو ہے اللہ کے لےء سب ڈیلیٹ کرو جو ویڈیو دیکھے گے سزا اس کو ملے گی 😳
2026-08-17 17:53:21
4
user802676949
Rizwan Khan :
Allah da Janat wor naseeb ko
2026-08-17 18:34:53
1
ayubrehman35
Crazy boy :
same to same
2026-08-17 10:50:39
3
honeydirojaii143
ScOrpiOn🦂😎 :
ALLAH PAK de obakheee ameen sum ameen 💔😔
2026-08-17 16:21:31
3
arifkhan30232
ARIFKHAN :
Allah de obahi
2026-08-17 04:12:18
5
zamzamshoes4
Zam Zam Shoes Kohat👞👠 :
یہ کیسا معاشرہ بن گیا ہے کہ جب وہ زندہ تھی تو ڈیڑھ ملین لوگ اسے فالو کرتے تھے، اس کی شہرت اور کامیابی پر خوش ہوتے تھے، اور آج اس کے قتل کے بعد وہی لوگ اسے صرف ’’فحاش‘‘ کہہ کر اس کی موت کو درست ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر فحاشی گناہ ہے تو قتل اس سے کہیں بڑا گناہ اور سنگین جرم ہے۔ کسی انسان کی جان لینا کسی صورت قابلِ فخر یا قابلِ جواز نہیں۔ اختلافِ فکر کا جواب قتل نہیں، اصلاح اور قانون ہے۔ کسی کی موت پر خوش ہونا نہیں، انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہی اصل عبرت ہے۔ الحمدللہ کہہ کر قتل کو درست ثابت کرنا دین بھی نہیں اور انسانیت بھی نہیں
2026-08-17 18:31:49
2
rehan_khattak_05
👑 REHAN ✨ KHATTAK 👑 :
Qasam da Wallah Zindagii k Mo Zra Na Lagii 😭
2026-08-17 18:08:20
2
wahidsahil430
Wahid Sahil :
2026-08-17 10:55:42
2
kingislam94
KᵢNG🥷YₐᵣBₐSH🦅 :
@KᵢNG🥷YₐᵣBₐSH🦅::ملگرو غلتے خبرے مہ پسے کوے دہ ہرچا اخپل اعمال دی مننہ😭💔🍂
2026-08-17 14:02:34
1
tilawatshah3021
804 :
💔💔💔
2026-08-17 10:17:18
2
nisarullah73
Nisar Ullah :
allah de maghfirat naseeb ka
2026-08-17 19:04:01
0
johny.khan01
lucky Hong Kong :
Allah ki qasam pata nai q is ka liya mera dil q itna ziyada kafa ha Allah pak iske gonah maf kare or Allah pak jannat me Ala moqam ata farmaye 😭😭😭😭😭😭🙏🙏
2026-08-18 01:03:37
0
To see more videos from user @huminity66, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About