@monikarachi15: معصوم بچی کے لیے انصاف آج تین تلوار پر اٹھارہ ماہ کی معصوم بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی کے خلاف احتجاج میں ہم نے شرکت کی۔ ہمارا مطالبہ صرف اور صرف انصاف ہے، اس معصوم بچی کو انصاف ملنا چاہیے۔ اس کیس کے ملزمان گرفتار ہیں، اب ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں قانون کے مطابق سخت ترین اور عبرتناک سزا دی جائے، تاکہ وہ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بنیں اور آئندہ کوئی بھی شخص ایسی گھناونی حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے۔ ہم معصوم بچی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس معصوم فرشتے کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اس کے والدین کو صبر دے۔ آمین۔ انصاف دو، انصاف دو! معصوم بچی کو انصاف دو! ظلم کے خلاف ہماری آواز جاری رہے گی۔