@vintage_vibes48: کبھی کبھی انسان اندر سے اتنا خاموش ہو جاتا ہے کہ باہر کا کوئی شور بھی اس کی تنہائی نہیں توڑ پاتا۔ دل کے کسی اندھیرے کونے میں ایک ایسا بے نام سا درد بیٹھ جاتا ہے جسے نہ لفظ دیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی کے سامنے کھل کر رویا جا سکتا ہے۔ انسان ہر روز اپنی ہی بکھری خواہشوں کے مزار پر فاتحہ پڑھتا ہے، چہرے پر جھوٹی مسکراہٹ سجائے لوگوں کے درمیان جیتا ہے، مگر اندر ہی اندر ایک ویرانی پھیلی ہوتی ہے جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اور گہری ہوتی جاتی ہے #poetry #vintage_vibes