@saqi.writes852: بہت دل کرتا ہے تجھے گلے سے لگا کر بتاؤں، کہ تیری دوری میں کتنی بے چینی ہوتی ہے۔ کتنی راتیں تیری یاد میں جاگ کر گزری ہیں، کتنے لمحے تیرا نام سوچتے ہوئے ٹھہر گئے۔ لوگوں کے سامنے تو ہنس لیتا ہوں، مگر تنہائی میں دل صرف تجھے ڈھونڈتا ہے۔ کاش ایک بار تو قریب آ کر بیٹھے، میں لفظوں کے بغیر اپنی کیفیت سنا دوں۔ بس تجھے سینے سے لگا کر اتنا کہوں، تم دور ہوتے ہو تو زندگی بے سکون سی لگتی ہے۔ 🥀❤️