@saqi.writes852: صحیح شخص کی آمد واقعی ایک معجزہ ہوتی ہے، وہ آپ کی ذات کے اُن حصوں کو جگا دیتا ہے، جو برسوں سے خاموش اور بے رنگ پڑے ہوتے ہیں۔ اس کے آنے سے دل کو پھر سے جینے کا ہنر آتا ہے، خاموشی میں بھی ایک خوبصورت سی آواز سنائی دیتی ہے۔ پھر محسوس ہوتا ہے کہ شاید تلاش کبھی ختم ہوئی ہی نہیں تھی، بس انتظار اُس شخص کا تھا جو ہمیں سمجھ سکے۔ جس کے لیے ہماری خاموشی بھی ایک مکمل گفتگو ہو، جس کی نظر میں ہماری کمزوریاں بھی قابلِ محبت ہوں۔ پھر دل کہتا ہے، صحیح انسان مل جائے تو محبت مشکل نہیں رہتی… معجزہ بن جاتی ہے۔ ❤️