@saqi.writes852: ذلالت کی حد پتا ہے کیا تھی؟ وہ دور بھاگتی رہی، اور میں اسے رو رو کر سمجھاتا رہا کہ مجھے تم سے محبت ہے۔ وہ میری خاموشی بھی نہ سمجھ سکی، اور میں اپنی محبت کا ثبوت دیتا رہا۔ جسے میرے آنسو دیکھ کر رک جانا چاہیے تھا، وہ میرے آنسوؤں سے بھی بے خبر رہی۔ میں اسے اپنا سمجھنے کی ضد کرتا رہا، اور وہ مجھے چھوڑنے کے بہانے ڈھونڈتی رہی۔ آخرکار سمجھ آیا کہ محبت مانگی نہیں جاتی، جس دل میں جگہ نہ ہو… وہاں پوری زندگی بھی کم پڑ جاتی ہے۔ 🥀