@jerr_y70x: دنیا کی سب سے بڑی کامیابی یہ نہیں کہ انسان کے پاس کتنا مال، عہدہ یا شہرت ہے، بلکہ حقیقی کامیابی یہ ہے کہ جب اس دنیا سے رخصتی کا وقت آئے تو رب تعالیٰ انسان سے راضی ہو۔ ہماری اصل منزل آخرت ہے اور زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ وہ ہوگا جب ملک الموت ہماری روح کو اطمینان اور بشارت کے ساتھ قبض کریں۔ انسان کو چاہیے کہ اپنی زندگی کو اللہ کے احکامات کے مطابق ڈھالے تاکہ جب اس فانی دنیا کا سفر ختم ہو، تو ہمارا شمار اللہ کے ان محبوب بندوں میں ہو جن سے وہ خود راضی ہوا اور جنہیں اپنی جنتوں کی بشارت دی۔ اللہ تعالی ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے اور اپنی رضا عطا فرمائے۔" 🤲🏻✨