@sigma.hammi: پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعتِ اسلامی کا پشاور گورنر ہاؤس کے سامنے جاری دھرنا میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین صاحب کی شرکت۔۔۔۔ سیاسی نظریات اور جماعتی وابستگیاں اپنی جگہ، مگر جب معاملہ عوام کے حقوق، ان کے مسائل اور ان کے جائز مطالبات کا ہو تو اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا ہی حقیقی سیاسی شعور اور جمہوری رواداری کی علامت ہے۔ اور عوامی خدمت ویسے بھی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں۔ اختلافِ رائےہو تو وہ اپنی جگہ، مگر عوام کے حق کے لیے آواز بلند کرنے والے ہاتھ ایک ساتھ اٹھیں تو آواز زیادہ مضبوط ہو جاتی ہے۔ یہی سیاسی برداشت ہے، یہی جمہوری حسن ہے، اور یہی وہ رویہ ہے جس کی ہماری سیاست کو ضرورت ہے۔ #hafiznaeemurrehman #jumatislamipakistan #مینہ #امن