@jkthv_ot7_: یہ ہنسی خوشی کی نہیں ہے۔ یہ اس درد کی ہنسی ہے جو حد سے زیادہ ہو جائے۔ جب سب کچھ کر کے دیکھ لیا اور کچھ بھی ہاتھ نہ آیا تو انسان آخر میں خود پر ہی ہنس دیتا ہے۔ اس محبت پر، اس انتظار پر، اس امید پر جو ہم نے غلط جگہ لگا دی تھی۔ اب رونا نہیں آتا۔ کیسے کیسے لوگوں کے لیے روئے تھے۔ کیسے کیسے وعدوں پر یقین کیا تھا۔ کیسے اپنے آپ کو سب سے آخر میں رکھا تھا۔ جو درد تھا وہ اب کہانی لگتا ہے۔ جو زخم تھا وہ اب سبق لگتا ہے۔ اور میں؟ میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط لگتی ہوں۔ . . . . . . . .#viewsproblem #100kViews #v★edits #fypシ