کیا ہو گر وہ مجھ سے کہہ دے؟
آج میری تعریف لکھو تم
کیا لکھوں گا؟
چاند کے جیسی؟
پر وہ تو چاند سے پیاری ہے ناں
چاند تو اس کی دید
کی خاطر مارا مارا پھرتا ہے
اور سورج اس کی ایک جھلک
کی خاطر روز نکلتا ہے
یہ پھول اور کلیاں اس کا
چہرہ دیکھ کے ہی تو کھلتی ہیں
رب جانے کتنی آنکھیں
شبد خواب اسی کے بنتی ہیں
اس کے گالوں کی رنگت دیکھ کے
ہاتھ گلاب بھی ملتے ہیں
اس کی انکھوں کی گہرائی سے
دریا ساگر جلتے ہیں
اور مجھ جیسا شاعر
سوچ کے نظمیں لکھتا ہے
کیا ہو اگر وہ مجھ سے کہہ دے
2026-08-17 22:52:48
0
To see more videos from user @chtayyab2211, please go to the Tikwm
homepage.