@attock_police_offical: *ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق کی زیرِ صدارت تھانہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد* تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے تھانہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل و شکایات پیش کیں، ڈی پی او اٹک نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او اٹک نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو پولیس سے براہِ راست رابطے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے، اٹک پولیس شہریوں کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ *ترجمان اٹک پولیس*