@hussaino016: زندگی بہت قیمتی ہے، اسے ایسے لوگوں کی نظر نہیں کرنا چاہیے جو ہماری خوشیوں کو دیمک کی طرح اندر ہی اندر کھا جاتے ہیں۔ کچھ لوگ بظاہر ہمارے قریب ہوتے ہیں، مگر ان کی باتیں رویے اور سوچ ہمارے ذہنی سکون کو مسلسل مجروح کرتے رہتے ہیں۔ وہ ہر خوشی میں عیب تلاش کرتے ہیں، ہر کامیابی کو کم تر ثابت کرتے ہیں اور ہماری امیدوں پر مایوسی کا سایہ ڈال دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو زندگی سے دور کرنا خود غرضی نہیں بلکہ اپنی ذات سے وفاداری ہے۔ خوش رہیں، سکون سے جئیں اور اپنی زندگی میں صرف ان لوگوں کو جگہ دیں جو آپ کے وجود کو بوجھ نہیں، نعمت سمجھیں