@velvettears07: کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کہ راستے بند ہو گئے، دعائیں قبول نہیں ہو رہیں اور شاید ہماری خواہش ہمارے نصیب میں نہیں… مگر ہم بھول جاتے ہیں کہ نصیب لکھنے والا بھی اللہ ہے اور اسے بدلنے پر قادر بھی وہی ہے۔ بس سچے دل سے اسے پکارو، اپنے آنسو اس کے سامنے رکھ دو، اسباب اختیار کرو اور پھر اپنے رب پر مکمل توکل رکھو۔ کیونکہ جس رب نے تمہیں مانگنے کی توفیق دی ہے، وہ تمہاری دعا کو بےمعنی نہیں جانے دے گا۔ 🤲🏻 اللہ سے مانگتے رہو، اللہ پر بھروسہ رکھتے رہو، اور جو فیصلہ وہ کرے اُس کی رضا میں راضی رہو… کیونکہ اللہ کا فیصلہ ہمیشہ ہمارے لیے اُس چیز سے بہتر ہوتا ہے جسے ہم اپنے لیے بہتر سمجھتے ہیں۔ 🤍#fyp #viral #foryou